ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کورونا لاک ڈاون سے پریشان بھٹکل میں آٹو رکشہ ڈرائیور نے کی خودکشی

کورونا لاک ڈاون سے پریشان بھٹکل میں آٹو رکشہ ڈرائیور نے کی خودکشی

Fri, 11 Jun 2021 20:50:40    S.O. News Service

بھٹکل 11 جون (ایس او نیوز) تعلقہ کے ماروکیری پنچایت حدود کے کیترے میں ایک آٹو ڈرائیور نے اپنے مکان کے  قریب   واقع ایک درخت سے لٹک کر خودکشی کرلی جس کی شناخت سومیّا گونڈا (48) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ واردات جمعہ  کو پیش  آئی ۔

بتایا جارہا ہے کہ  کورونا لاک ڈاون کی وجہ سے  سومیّا گونڈا کی مالی حالت بے حد کمزور ہوگئی تھی اور   آٹو رکشہ سروس بند ہوجانے سے گھر چلانے کی سکت باقی نہیں رہی تھی جس کو دیکھتے ہوئے اس نے خودکشی کی ہے۔

بھٹکل مضافاتی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور اے ایس آئی  کرشنانند نائک معاملے کی جانچ کررہے ہیں۔


Share: